عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ// نگروٹہ میں مقیم وائٹ نائٹ کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں سیکورٹی کا جائزہ لیا۔
وائٹ نائٹ کور نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کیا، “جی او سی وائٹ نائٹ کور اور سی آئی ایف رومیو کے جی او سی نے خانیتار، پونچھ سیکٹر کا دورہ کیا اور جوانوں کی کوششوں کو سراہا”۔
انہوں نے مزید کہا کہ جی او سی نے فوج کو خطے میں ہر صورتحال کے لیے چوکنا اور تیار رہنے کی ہدایت دی۔