عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سرینگر نے جمعرات کو انڈر گریجویٹ کلاسوں کے کلاس ورک کو 8 جون تک معطل کرنے کا حکم دیا۔
جی ایم سی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے، “یہ حکم دیا جاتا ہے کہ انڈر گریجویٹ کلاسز 6 سے 8 جون 2024 تک معطل رہیں گی”۔
بدھ کو، یہاں کے کالج میں ایک غیر مقامی میڈیکل طالب علم کی جانب سے مبینہ طور پر پیغمبر اسلام کے خلاف ایک پوسٹ پر احتجاج شروع ہوا۔
جی ایم سی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “جی ایم سی سرینگر سے متعلق کچھ رپورٹس پر ردِ عمل کرتے ہوئے کہ جی ایم سی انتظامیہ نے اس معاملے کا فوری نوٹس لیا ۔ معاملے میں ملوث طالب علم کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے”۔
قواعد کے تحت ضروری کارروائی کے لیے 13 ایچ او ڈی/ایچ او یو پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ تمام متعلقہ افراد سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ کیمپس میں امن و امان کو برقرار رکھیں۔