سرینگر // راجہ بیگم بیوہ مرحوم اے جی شوخ ساکن بلال کالونی اے زکورہ سرینگر بدھ کی شام حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئیں۔ وہ گریٹر کشمیر کے آئی ٹی ایڈمن سید سہیل شوخ کی والدہ تھیں۔
مرحومہ کو آبائی مقبرہ نزدیک ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ مسجد 90فٹ روڈ صورہ میں سپرد خاک کیا گیا۔
گریٹر کشمیر اور کشمیر عظمیٰ کے عملہ نے والدہ کے انتقال پر اپنے ساتھی کے ساتھ تعزیت و تسنیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی اجتماعی فاتحہ خوانی 21 جنوری بروز سنیچروار صبح 11 بجے آبائی قبرستان واقع نزدیک ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ مسجد 90 فٹ روڈ صورہ سرینگر میں انجام دی جائے گی۔
گریٹر کشمیر کے رکن کو صدمہ، والدہ انتقال کر گئیں
