عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں میں ہفتہ کی صبح پیش آئے ایک سڑک حادثے میں نوجوان لڑکی کی موت واقع ہو گئی جبکہ کئی دیگر افراد کے زخمی ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں کے کنجوانی علاقے میں ایک تیز رفتار میٹاڈور مخالف سمت سے آنے والی ایک کار سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان لڑکی کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں داخل کرایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت سوربھی کماری (18سال) دختر اشونی کمار، ساکن جالو چک، گنگیال کے طور پر کی گئی ہے۔
آٹھ زخمی افراد کی شناخت سائنہ (16 سال) دختر محمد رفیق، ساکن کنجوانی؛ گوتم شرما (25 سال) ولد مرحوم منوج کمار، ساکن چھتہ؛ آکیش موہن ولد مرحوم تِلک راج موہن ساکن افغانہ محلہ پنج تیرتھی؛ مسکان شرما دختر روہی داس ساکن رتنو چک جموں؛ سریتا دختر اُپندر رام ساکن دھیانسر بڑی برہمنہ؛ نشا دختر درگا سوانسی ساکن جھارکھنڈ ؛ سُمیت کمار ولد ملک راج ساکن ڈوڈہ حال میں باری برہمناں ؛ اور شِوانی (14 سال) دختر راج کمار، ساکن کنجوانی کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثناء، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ میٹاڈور بہت تیز رفتار تھی، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
ادھر، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔