سری نگر// شمالی ضلع بارہمولہ کے خانپورہ علاقے میں ہفتے کی سہ پہر کو نامعلوم لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔
تاہم یہ واقعہ پیش آتے ہی حکام نے بچاو آپریشن شروع کردیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ خانپورہ بارہمولہ کے نزدیک ایک نامعلوم لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے واردات پر پہنچ گئے اور بچاوآپریشن شروع کردیا گیا۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک لڑکی کی تلاش جاری تھی۔
بتادیں کہ 12دسمبر کے روز سوپور میں ایک 17سالہ دوشیزہ نے دریائے جہلم میں چھلا نگ لگائی تھی۔
دو ہفتے تک فوج ، پولیس ، مقامی انتظامیہ اور ماہرغوط خوروں نے دوشیزہ کو تلاش کیا تاہم اُس کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا جس کے بعد آپریشن کو موخر کیا گیا۔