جموں وکشمیر پردیش کانگریس کے سابق صدر غلام احمد میر نے آج اننت ناگ میں کہا کہ آزاد جیسے مفاد پرست عناصر نے کانگریس اور عہدوں کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کیا، پہلے آزاد سسرال آکر کہتے تھے کہ وہ کشمیر آئے ہیں، پھر پارٹی کی طرف جموں وکشمیر کی پارٹی قیادت ملنے پر کہا،”یوٹی ایک چھوٹی جگہ ہے”، اب یہیں ایک پارٹی بنا رہے ہیں، وقت ہی بتائے گا کہ یہ لوگ اپنے مفاد کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ 2سالوں سے آزاد کے رویے میں تبدیلی ، ان کی نیت میں کھوٹ کا ثبوت ہے۔