جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے اتوار کے روز کہا کہ دفعہ 370و منسوخ کرنے میں اگر کسی کا بلواسط یا بلاواسط رول رہا تو وہ غلام نبی آزاد کا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھوپنے والامودی نہیں بلکہ غلام نبی آزاد ہے۔اُن کے مطابق غلام نبی آزاد آج کہہ رہے ہیں کہ پانچ اگست کی پوزیشن واپس لاوں گا لیکن جب وہ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر تھے اور دفعہ 370 کو منسوخ کرنے پر روک لگا سکتے تھے اُس وقت کچھ نہیں کیا ۔