عظمیٰ ویب ڈیسک
ممبئی// معروف غزل گائیک پنکج اداس طویل علالت کے بعد پیر کو انتقال کر گئے۔ ان کی بیٹی نایاب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی عمر 72 برس تھی۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ اُداس کا انتقال صبح 11 بجے کے قریب ممبئی کے ہسپتال میں ہوا۔
نایاب نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا، ”بہت بھاری دل کے ساتھ، ہم آپ کو پدم شری پنکج اداس کے 26 فروری 2024 کو طویل علالت کے باعث انتقال کر جانے کی اطلاع دیتے ہوئے افسردہ ہیں“۔
پنکج اداس، “چٹھی آئی ہے” اور “اور آہستہ کیجئے باتیں” غزلوں کیلئے مشہور ہیں۔ اُنہوں نے کئی ہندی فلموں ، بشمول “نام”، “ساجن” اور “موہرا” میں بطور پلے بیک گلوکار بھی اپنی شناخت بنائی۔