جنرل دیویدی کا لیہہ میں فائر اینڈ فیوری کے ہیڈ کوارٹر اور سیاچن برگیڈ کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ لیا

KU Admin
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/فوج کے سربراہ جنرل اوپیندرا دیویدی نے اپنے دورہ لیہہ کے دوران فائر اینڈ فیوری کے ہیڈ کوارٹر اور سیاچن برگیڈ کا دورہ کرکے وہاں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے اور مستقبل کے لیے تیار قوت بننے کے لیے مسلسل ترقی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔جنرل دیویدی نے دنیا کے مشکل ترین حالات میں پیشہ ورانہ مہارت اور مثالی خدمات کے لیے فوج کی تمام رینکز کی سراہنا کی۔
فوج کی اے ڈی جی پی نے پیر کوایکس پر ایک پوسٹ میں کہافوج کے سربراہ جنرل اوپیندار دیوی نے فائر اینڈ فیوری کے ہیڈ کوارٹر اور سیاچن بر گیڈ کا دورہ کرکے وہاں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا جنرل دیویدی نے دنیا کے مشکل ترین حالات میں پیشہ ورانہ مہارت اور مثالی خدمات کے لیے فوج کی تمام رینکز کی سراہنا کی۔پوسٹ میں کہا گیا انہوں نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے اور مستقبل کے لیے تیار قوت بننے کے لیے مسلسل ترقی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Share This Article