عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان اور تینوں افواج کے سربراہان نے بدھ کی صبح یوم فضائیہ کے موقع پریہاں واقع نیشنل وار میموریل کا دورہ کیا اور شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جنرل چوہان صبح آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل اے پی سنگھ کے ساتھ جنگی یادگار پر پہنچے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
قابل ذکر ہے کہ قوم آج فضائیہ کی 93ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ اس موقع پر ہنڈن ایئر فورس اسٹیشن پر ایک عظیم الشان پریڈ کا اہتمام کیا گیا جہاں ایئر فورس کے سربراہ نے سلامی لی اور بہادر فضائیہ کے جنگجوؤں کو ان کی بہادری اور نمایاں خدمات پر بہادری کے اعزازات اور مختلف اعزازات سے نوازا۔
صدرجمہوریہ، نائب صدرجمہوریہ اور وزیر اعظم نے فضائیہ کے اہلکاروں یوم فضائیہ کی مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ ہندوستانی فضائیہ بہادری، نظم و ضبط اور درستگی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا، ‘یوم فضائیہ پر تمام بہادر فضائی جنگجوؤں اور ان کے اہل خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ہندوستانی فضائیہ بہادری، نظم و ضبط اور درستگی کی علامت ہے۔ انہوں نے ہمارے آسمانوں کی حفاظت میں، انتہائی مشکل حالات میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ قدرتی آفات کے دوران بھی ان کا کردار انتہائی قابل تحسین رہا ہے۔ ہر ہندوستانی کو ان کی وابستگی، پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال ہمت پر فخر ہے۔
جنرل چوہان اور تینوں افواج کے سربراہان نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا
