غلام نبی رینہ
کنگن/سب ضلع کنگن کے گنڈ علاقے میں جمرات کی صبح بستی میں اس وقت افرا تفری اور خوف و دہشت پھیل گئی جب ویٹر نری سنٹر گنڈ میں گیس سلنڈر اچانک زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیاـ
جس کے نتیجے میں ویٹرنری میں بطور کیجول لیبر کام کررہا یاسر احمد رینہ ولد مشتاق احمد رینہ ساکن رامواری گنڈ زخمی ہوگیاـ
زخمی کو علاج و معالجہ کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا، ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمی کو مزید علاج و معالجہ کیلئے سکمز صورہ منتقل کیا گیا ہے
کنگن گُنڈ میں گیس سلینڈر دھماکہ، ویٹنری کا عارضی ملازم زخمی
