عظمیٰ ویب ڈیسک
گاندربل// گاندربل کا ایک 18 سالہ نوجوان شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں مسلم آباد کے قریب نالہ مدومتی میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔
متوفی کی شناخت نزاکت علی ولد اختر علی ساکن مالشی باغ، گاندربل کے طور پر کی گئی ہے۔
واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے فوری طور پر لاش کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ نوجوان نہاتے ہوئے ندی کے تیز دھارے میں بہہ گیا۔
آخری اطلاعات آنے تک مقامی لوگوں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری تھیں۔