مشتاق الاسلام
شوپیاں// جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ہفتہ کی بعد دوپہر ہوئی قہر انگیز ژالہ باری میں کھڑی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ غیر متوقع موسم کے درمیان ہیرپورہ شوپیان میں بعد دوپہر شدید ژالہ باری نے تباہی مچادی۔
مقامی لوگوں کے مطابق قریب 15منٹوں تک شدید ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا جس نے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا۔
منصور احمد ماگرے نامی مقامی شہری نے بتایا دیکھتے ہی دیکھتے ہیرپورہ علاقے میں قریبا 3انچ اولے جمع ہوگئے،جبکہ شدید ژالہ باری سے لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑے اولے اس علاقے میں گرنے سے کھڑی فصلوں، سیب کے باغات اور گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔