عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے جموں میں متعدد مقامات پر چھاپے مار کاروائیاں انجام دیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپے دہشت گردی کی مالی معاونت اور حوالات کے لین دین سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں انجام دئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ستواری پولیس تھانہ کے دائرہ اختیار میں پڑنے والے بیلی چرانہ علاقے میں، انسپکٹر رینک کے افسر کی قیادت میں ایس آئی اے کی ایک ٹیم آج دوپہر ایک پولیس اہلکار کی رہائش گاہ پر تلاشی لینے پہنچی۔
اُنہوں نے بتایا کہ مذکورہ پولیس اہلکار اس وقت جموں و کشمیر پولیس کے آرمڈ ونگ میں تعینات ہے اور وادی کشمیر میں اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔