Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینکشمیر

کشمیر: گرمی اور خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا اندیشہ

KU Admin
Last updated: July 5, 2025 1:55 pm
KU Admin
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وادی کشمیر میں جاری شدید گرمی کی لہر اور مسلسل خشک موسم نے خطے کے اہم ترین معاشی شعبے باغبانی کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ماہرین اور باغ مالکان کا کہنا ہے کہ موجودہ موسمی حالات نہ صرف موجودہ فصل کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ آنے والے برسوں میں پیداوار اور درختوں کی صحت پر بھی دور رس منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
وسطی کشمیر کے مشہور میوہ مرکز چرار شریف کے میوہ بیوپاریوں نے جاری شدید گرمی اور طویل خشک سالی پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال ناشپاتی اور سیب کی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ مقامی میوہ تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی موسمی حالات برقرار رہے تو پیداوار میں 60 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔
چرار شریف سے تعلق رکھنے والے معروف میوہ بیوپاری شاہین امین نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ علاقہ ناشپاتی کے لیے پوری وادی میں مشہور ہے، لیکن اس سال قیامت خیز گرمی اور بارشوں کی کمی نے درختوں کو تباہ کر دیا ہے۔ پتے جھڑ گئے ہیں، پھل سوکھ رہا ہے، اور درختوں کی نشو و نما رک گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپریل اور مئی میں ژالہ باری نے پہلے ہی کسانوں کو زبردست نقصان پہنچایا تھا اور اب شدید گرمی نے اُن کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ہماری امیدیں تباہ ہو چکی ہیں، کسان سخت پریشان ہیں، اگر بارش نہ ہوئی تو رواں سیزن ہمارے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔
زرعی ماہرین کا بھی ماننا ہے کہ اگر فوری طور پر مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو وادی کی میوہ صنعت کو طویل مدتی نقصان ہو سکتا ہے۔ وہ حکومت سے اپیل کر رہے ہیں کہ آبپاشی کے متبادل ذرائع، زرعی بیمہ، اور تکنیکی معاونت کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے تاکہ کسانوں کو کچھ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے ایک باغبان ریاض احمد نے خبررساں ایجنسی سے گفتگو کے دوران کہا کہ بارش کی عدم موجودگی نے درختوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا، ’پانی نہ ہونے اور سورج کی شدت سے پھل جھڑ رہے ہیں، ان کا چھلکا خراب ہو رہا ہے اور معیار گرتا جا رہا ہے۔ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو ہماری آمدنی شدید متاثر ہوگی۔‘ماہرین کا کہنا ہے کہ وادی کے 60 فیصد باغات بارش پر ہی انحصار کرتے ہیں، جہاں نہری آبپاشی یا ڈرپ سسٹم موجود نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بغیر آبپاشی والے علاقوں میں درخت شدید تناؤ کا شکار ہو رہے ہیں، جس سے نہ صرف پھل کا سائز کم ہو رہا ہے بلکہ جلد جھڑنے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ درخت اگلے سیزن میں بھی پھل دینے کی صلاحیت کھو سکتے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ صورتحال یوں ہی برقرار رہی تو درختوں کے ڈھانچے کو بھی دیرپا نقصان ہو سکتا ہے اور ہزاروں باغبانوں کی آمدنی پر منفی اثر پڑے گا۔
واضح رہے کہ کشمیر میں 3.5 لاکھ ہیکٹر رقبہ سیب کے باغات پر مشتمل ہے اور 50 فیصد سے زیادہ آبادی براہِ راست یا بالواسطہ طور پر باغبانی پر انحصار کرتی ہے۔ 2017 کی اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق سیب کی صنعت جموں و کشمیر کی جی ڈی پی میں 9.5 فیصد حصہ رکھتی ہے اور سالانہ 8.5 کروڑ مزدوری کے دن فراہم کرتی ہے۔ماہرین اور کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بارش پر منحصر باغات کے لیے آبپاشی اسکیموں کو فوری فروغ دیا جائے، کسانوں کو بیمہ تحفظ دیا جائے اور موسمی پیشگوئی کے نظام کو مؤثر بنایا جائے تاکہ وقت پر ایڈوائزری جاری کی جا سکے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

Related

تازہ ترین

امر ناتھ یاترا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے افسران کو حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی

July 5, 2025
تازہ ترین

بجبہاڑا میں آوارہ کتوں کے تازہ حملے میں دوسی آر پی ایف اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی

July 5, 2025
تازہ ترین

سرنکوٹ پونچھ میں ملی ٹینوں کی کمیں گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد : پولیس

July 5, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?