Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچالتازہ ترینخطہ چناب

کشمیر: سیاحتی مقام گلمرگ سمیت بالائی علاقوں میں برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

KU Admin
Last updated: February 20, 2025 11:39 am
KU Admin
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں طویل خشک موسمی صورتحال کا سلسلہ کسی حد تک ٹوٹ گیا اور دوران شب ہی سیاحتی مقامات گلمرگ سمیت وادی بالخصوص جنوبی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشیں ہوئیں۔اطلاعات کے مطابق گلمرگ اور ٹنگمرگ سمیت جنوبی کشمیر کے بالائی علاقوں میں رک رک کر برف باری کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشیں ہو رہی ہیں۔کشمیر ویتھر کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران1.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں 7.5 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں 2.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں 2.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب6.0 ملی میٹر اور 4.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل میں بالترتیب 1.0 ملی میٹر اور3.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔جنوبی کشمیر کے پلوامہ، شوپیاں، کولگام اور اننت ناگ اضلاع میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب 2.0 ملی میٹر، 5.0 ملی میٹر، 4.5 ملی میٹر اور 3.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 20 فروری کی شام سے موسم میں بہتری واقع ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 21 سے23 فروری تک موسم جزوی ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وادی میں 24 اور 25 فروری کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 26 سے 28 فروری تک بھی موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔ادھر وادی میں لوگ بالخصوص کسان برف وبارں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں بلکہ اس کے لئے عبادتگاہوں میں خصوصی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔
وادی میں خشک موسم صورتحال سے جہاں وادی کئی چشمے سوکھ گئے ہیں، وہیں اس دوران کئی علاقوں کے جنگلوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں سال رواں کے پہلے ڈیڑھ ماہ کے دوران بارش کی 79 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس دوران جموں میں بارش کی 84 فیصد کمی درج ہوئی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پاکستان کے ملی ٹینسی کی حمایت سے دستبردار نہ ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا : مرکزی جل شکتی وزارت
تازہ ترین
’’آپریشن سندھور ‘‘ :یہ تو صرف ٹریلر تھا اگر ضرورت پڑی تو ہم پوری تصویر دکھائیں گے: راجناتھ سنگھ
برصغیر
دوپروازوں کے ذریعے لداخ کے 240عازمین حج کی روانگی
تازہ ترین
نشہ آور ادویات کی غیر قانونی فروخت ،رام بن کے چندرکوٹ میں میڈیکل شاپ سربمہر، لائسنس معطل
تازہ ترین

Related

تازہ ترین

عمر عبداللہ کی رابطہ دفتر پر کئی وفود سے ملاقات

May 16, 2025
تازہ ترین

فنڈز میں خردبرد: اے سی بی نے استاد، ٹھیکیدار اور دیگر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

May 16, 2025
تازہ ترین

بڈگام میں لشکر طیبہ کے تین ملی ٹینٹ معاون گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

May 16, 2025
تازہ ترین

جموں میں موٹار شیل برآمد

May 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?