سری نگر/ وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں موسم نے ایک مرتبہ پھر کروٹ لی ہے اور پہاڑوں پر تازہ برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سونہ مرگ، زوجیلا اور پیر پنچال کے پہاڑی سلسلوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے، جس کے نتیجے میں وادی کے میدانی علاقوں میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی ہیں ۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد صبح کے وقت پہاڑوں پر برفباری ہوئی جس نے سردیوں کی یاد تازہ کردی۔ سری نگر، بڈگام، پلوامہ اور اننت ناگ کے میدانی علاقوں میں بھی درجہ حرارت اچانک گر گیا ہے، جس سے لوگوں کو گرمی سے عارضی ریلیف ملا ہے۔
برف سے ڈھکے پہاڑوں اور سبز چراگاہوں کے حسین امتزاج نے وادی کے حسن کو مزید چار چاند لگا دیے ہیں۔
ماہرینِ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وادی میں موسم مزید سرد رہنے کا امکان ہے اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وادی میں درجہ حرارت معمول سے دو سے تین ڈگری کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یو این آئی، ارشید بٹ۔ایف ا