غلام نبی رینہ
کنگن// سونہ مرگ کے پہاڑوں پر رواں سال کی دوسری برفباری ہوئی ہے، جبکہ کئی مقامات پر میدانی علاقوں میں بھی بارشیں ہوئی ہیں، جس کے بعد درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ گاندربل ضلع کے صحت افزا مقام سونہ مرگ، زوجیلا زیرو پوائنٹ بالتل، گگن گیر کلن گنڈ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جو رات بھر وقفے وقفے سے جاری رہا جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ سونہ مرگ، کھلن مرگ، زوجیلا، تھاجواس کے پہاڑوں پر رواں سال کی دوسری طرف ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی گراوٹ درج کی گئی ہے۔