عاصف بٹ
سرینگر/خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر سنتھن ٹاپ میں تازہ برف باری ہوئی ہے ، جس کے نتیجے میں دو درجن سے زائد مسافر گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق درماندہ گاڑیوں میں زیادہ تر طلباءسوار تھے جو امتحان دینے کیلئے کشمیر کی جانب رواں دواں تھے لیکن ناسازگار موسم کے باعث سنتھن ٹاپ پر ہورہی تازہ برف باری کی وجہ سے درماندہ ہو کر رہ گئے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق حکام نے درماندہ مسافروں کو محفوظ مقامات پر لیجانے کی کوشش شروع کر دی ہیںاور بحالی کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔
سنتھن ٹاپ پر تازہ برف باری، دو درجن سے زائد مسافر گاڑیاں درماندہ ،بحالی کا کام شروع
