خطہ پیر پنچال میں تاریخی مغل شاہراہ پر پیر کی گلی کے مقام پر ہلکی برف باری ہوئی ہے۔ وہیں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد ورفت اختیاطی طور پر روک دی گئی ہے۔ نیز دیگر کچھ پہاڑیوں نے بھی برف باری سے سفید رنگ و روپ اختیار کر لیا ہے۔دریں اثنا محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں اور اونچے پہاڑوں پر برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔