عاصف بٹ
کشتواڑ// محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق،خطہ چناب میں گزشتہ شب ہلکی بارش اور برفباری ہوئی ہے۔
خطہ چناب کے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں رات بھر بارشیں ہوئیں جس سے درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ درج کی گئی۔
سنتھن و مرگن ٹاپ پر چھ انچ کے قریب برف ریکارڑ کی گئی جس سے دونوں سڑک رابطے آمدوفت کیلے بند کردئے گئے ہیں۔
ایس ڈی ایم چھاترو نے بتایا کہ سنتھن ٹاپ پر تازہ برفباری کے بعد سڑک پر آمدرفت کو معطل کردیاگیاہے۔برف ہٹانے کا عمل جلد شروع کردیاجائے گا۔ فی الحال کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہے۔
اسی دوران ضلع کے بالائی علاقہ جات میںرات بھر برفباری ہوتی رہی۔واڑوان کے مرگئی میں دو سے تین انچ تازہ برف درج کی گئی جبکہ دیگر مقامات پر بھی ہلکی برفباری ہوئی وہی میدانی علاقہ جات میں رات بھر ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری ہوئی۔