سرینگر//سرینگر میں 27دسمبر کو ایک مفت طبی کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں علاقے کے ضرورت مند لوگوں کو آنکھوں کا مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔
پیپل کئیر پولی کلینک (People Care poly Clinic) کی جانب سے منعقد کئے جا رہے اس کیمپ میں آنکھوں کے ماہرین مریضوں کا معائنہ کریں گے اور ضرورت کے مطابق اُنہیں علاج بھی فراہم کریں گے۔
کیمپ منتظمین کی جانب سے ضرورت مند لوگوں کو اس کیمپ سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے قبل از وقت اندراج کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
لوگوں کو “اپوائٹمنٹ”کیلئے فون نمبرات 01942477736 اور 979680980 پر رابطہ کرنے کا مشور دیا گیا ہے۔
یہ کیمپ ’پیپلز کئیر پولی کلینک دودھ گنگا روڈ، سرینگر‘ میں صبح 10 بج کر 30 منٹ سے دوپہر 3بج کر 30 منٹ تک منعقد کیا جائے گا۔
سرینگر میں آنکھوں کی جانچ کیلئے مفت کیمپ 27دسمبر کو
