بڈگام میں 4 مشتبہ افراد گرفتار، 3 پستول برآمد: فوج

عظمیٰ ویب ڈیسک

بڈگام// سیکورٹی فورسز نے منگل کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں چار مشتبہ افراد کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک مخصوص اطلاع کی بنیاد پر، 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی شب بڈگام ضلع کے بیرواہ علاقے میں، چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اسلحہ اور گولہ بارود سمیت تین پستول اور دیگر جنگی سامان سمیت گرفتار کیا گیا۔
چنار کور نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ”او پی بیرواہ، بڈگام فوج، جموں و کشمیر پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی رات بیرواہ، بڈگام میں شروع کیے گئے ایک مشترکہ آپریشن میں، 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 03پستول اور دیگر جنگی سامان جیسے سٹورز برآمد ہوئے”۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔