عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع کے خانیار علاقے میں ہفتہ کے روز جاری جھڑپ کے دوران ایک پیرا ملٹری سی آر پی ایف کے دو اہلکار اور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کے ساتھ جاری فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک سی آر پی ایف کے دو اہلکار زخمی ہوئے جبکہ دو پولیس اہلکاروں کو بھی چوٹیں آئی ہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
اب تک آپریشن کے دوران کسی ملی ٹینٹ کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم پولیس افسر کے مطابق عسکریت پسند محاصرے میں پھنسے ہوئے ہیں۔
ادھر، شانگس، لارنو اننت ناگ علاقے میں جاری جھڑپ میں دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں اور وہاں بھی تلاشی آپریشن جاری ہے۔