عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی ضلع سرینگر کے حبک علاقے میں بدھ کے روز ایک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں 4 پولیس اہلکار اور ایک ڈرائیور زخمی ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے بچاؤ کاروائی شروع کی اور زخمیوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں سے بعد میں اُنہیں مزید علاج کے لیے سکمز صورہ منتقل کیا گیا۔ انہیں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کر دیا گیا اور ان کی حالت میں بہتری آنا شروع ہو گئی”۔
پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔