عظمیٰ ویب ڈیسک
کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے فرصل چنی گام علاقے میں ہفتہ کو سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جاری جھڑپ میں چار عدم شناخت ملی ٹینٹ اور ایک فوجی اہلکار مارا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ چنی گام میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں چار ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی سے متعلق اطلاع ملی تھی، جس کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کی گئی۔ اُنہوں نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو وہاں چھپے ملی ٹینٹوں نے اُن پر فائرنگ کر دی، جس کی جوابی کاروائی کی گئی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک بھیج دی گئی ہے اور فرار ہونے کے تمام راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں۔
آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔