جموں// سانبہ ضلع میں منگل کو ایک تالاب سے چار بھری ہوئی میگزین اور کچھ زندہ راو¿ند برآمد ہوئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں-پٹھانکوٹ شاہراہ پر واقع جاکھ گاو¿ں میں سڑک کے کنارے تالاب کی صفائی کے دوران یہ بر آمدگی کی گئی۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سانبہ، بینم توش نے کہا کہ میگزینوں کی زنگ آلود حالت اور گولیوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں کافی عرصہ پہلے تالاب میں پھینکا گیا تھا۔
سانبہ میں تالاب سے 4 زنگ آلودہ میگزین بر آمد
