کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے ماسو پاڈر علاقے میں ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ ایک بولیرو کیمپر گاڑی گوار ماسو کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے سے چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پولیس، مقامی رضاکار اور مقامی لوگ علاقے میں موجود ہیں۔
حکام نے بتایا کہ گاڑی میں سوار افراد میں سے دو افراد لاپتہ ہیں اور اس حوالے سے تفصیلات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
کشتواڑ میں دلدوز سڑک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، ریسکیو جاری
