عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ریاسی ضلع میں آج صبح ایک المناک حادثہ پیش آیا جب ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد جاں بحق اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نے اطلاع دی کہ یہ گاڑی جموں سے باگن کوٹ جا رہی تھی جب ڈرائیور کے قابو کھونے کے باعث کھائی میں جا گری۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی رضاکاروں، پولیس اور دیگر امدادی اداروں کی مدد سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی صحت کی حالت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔
جموں و کشمیر کے ریاسی میں گاڑی کھائی میں گرنے سے چار ہلاک، آٹھ زخمی
