ویب ڈیسک
جموں// جموں میں جمعہ کو ایک ٹرک پل سے نیچے گرنے کی وجہ سے چار افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ جھجر کوٹلی میں قومی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں ایک ٹرک زیرنمبر RJ13GB-5654 ڈرائیور کے قابو سے باہر کر پل کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا، اور بعد ازاں تقریباً 80 فٹ کی بلندی سے نیچے گر گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ٹرک کے ڈرائیور اور کنڈکٹر دونوں موقع پر ہی لقمہ ابن بن گئے۔ پولیس ٹیم کی آمد پر مزید دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں اور بعد ازاں انہیں نکال لیا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور فی الحال مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ فی الحال متاثرین کی شناخت کی جارہی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔