یو این آئی
جموں// جموں کے بشناہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثے میں 4 نوجوان زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ بشناہ کے امیت نگر علاقے میں جمعرات کی صبح دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں چار نوجوان زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ضلع ہسپتال بشناہ پہنچایا جہاں سے ان کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کیا گیا۔زخمیوں کی شناخت سندیپ، وشال، انکش اور روہت کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔