محمد تسکین
بانہال// جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بانہال کے قریب پیش آئے ایک سڑک حادثے میں تین آئی ٹی بی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بانہال کے کھارپورہ گاؤں کے قریب ایک ٹرک حادثہ کا شکار ہونے سے آئی ٹی بی پی کے تین جوانوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
ٹرک جموں سے وادی کشمیر جا رہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں، پولیس، ٹریفک پولیس اور این جی او بانہال کے رضاکاروں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور چاروں زخمیوں کو جائے حادثہ سے نکال کر علاج کے لیے ایس ڈی ایچ بانہال منتقل کیا گیا تاہم ان کی حالت مستحکم ہے۔
پولیس نے زخمیوں کی شناخت ڈرائیور منظور احمد بٹ سکنہ خانمو سرینگر، گوتم سنادھن ساکنہ اڑیسہ، لکھماسی سنگھ ساکنہ اتراکھنڈ اور ستپال سنگھ سکنہ اتراکھنڈ کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر، پولیس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔