بجبہاڑہ// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اتوار کو پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک آلٹو کار ڈونی پورہ سنگم بجبہاڑہ میں سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت روبینہ زوجہ مدثر احمد لون، مدثر احمد لون ولد بشیر احمد، عبدالرشید ولد عبدالغفار لون، اور شازیہ دختر محمد زمان لون ساکنان تانگہار، پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
بجبہاڑہ میں کار ڈیوائیڈر سے ٹکرائی، 4 افراد زخمی
