گاندربل// وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں منگل کو زوجیلا پاس پر ایک گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے سے کیرالہ کے چار سیاحوں کی موت ہو گئی جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ سونمرگ جاتے ہوئے گاڑی سڑک سے پھسل کر زوجیلا پاس پر گہری کھائی میں جاگری۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں چار سیاح جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک شدید زخمی شخص کو بعد میں جدید علاج کے لیے SKIMS صورہ منتقل کر دیا گیا۔
زوجیلا میں سڑک حادثہ، 4 سیاح جاں بحق، 3 دیگر زخمی
