دریائے جہلم میں کشتی الٹنے سے چار افراد جاں بحق، تین ہسپتال داخل

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// سرینگر کے بٹوارہ علاقے کے قریب منگل کی صبح دریائے جہلم میں ایک کشتی الٹنے سے کم از کم چار افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ تین افراد سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
بٹوارہ-گنڈابل علاقے کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ مقامی کمسن طلباء اور دیگر بچوں کو لے جانے والی ایک کشتی آج صبح دریائے جہلم میں الٹ گئی، جس سے پورا علاقہ دکھ اور صدمے میں ڈوب گیا۔
دریں اثناء، ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 7 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایس ایم ایچ ایس ڈاکٹر مظفر زرگر نے بتایا کہ واقعے میں چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ تین دیگر زیر علاج ہیں۔