عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// کٹھوعہ میں چار افراد کو پیر کے روز ایک فوجی کیمپ کے قریب گھومتے ہوئے پائے جانے پر تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔
تمام چاروں افراد غیر مسلح تھے اور انہیں بلاور میں واقع فوجی کیمپ کے قریب مشکوک طور پر گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر ان کو روک لیا اور انہیں پوچھ گچھ کے لیے احتیاطی حراست میں لے لیا گیا۔
جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور 18 ستمبر سے شروع ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں۔