عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) سے استعفیٰ دینے کے چند دن بعد، سابق رکن اسمبلی محمد امین بٹ بدھ کو دوبارہ کانگریس میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کہ بٹ کل پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔
امین بٹ کی واپسی سے جنوبی کشمیر میں کانگریس کو مضبوطی ملنے کی توقع ہے۔
گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے جنوبی کشمیر کی دو نشستیں حاصل کی تھیں، اور بٹ کی واپسی پارٹی کی سیاسی کوششوں کو مزید تقویت دے سکتی ہے۔
پچھلے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس نے جنوبی کشمیر کی 16 میں سے 11 نشستیں جیتی تھیں۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے دو نشستیں حاصل کیں، جبکہ ایک نشست ایک آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔
جنوبی کشمیر کی سیاست میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ فرنٹ (جے ڈی ایف) کی تشکیل نے ایک نیا رخ پیدا کیا ہے، کیونکہ اس کا کیڈر اس تنظیم سے تعلق رکھتا ہے جو 1987 سے قبل علاقے کی سیاست میں اثر و رسوخ رکھتی تھی۔
سابق ایم ایل اے امین بٹ کل دوبارہ کانگریس میں شامل ہوں گے
