عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک منگل کو انتقال کر گئے۔ وہ 79 برس کے تھے اور طویل علالت کے بعد ان کا انتقال ہوا۔ستیہ پال ملک کو کچھ وقت سے علالت کے باعث دہلی کے رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل) اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
ملک 2019 میں جموں و کشمیر کے گورنر تھے، جب مرکزی حکومت نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کیا اور پارلیمنٹ نے جموں و کشمیر کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں—جموں و کشمیر اور لداخ—میں تقسیم کیا تھا۔
جموں و کشمیرکےسابق گورنرستیہ پال ملک 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
