عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ میں قصبہ کے قریبی جنگلات میں گزشتہ کی روز سے بھیانک آگ بھڑک اٹھی ہے جس پر ہنوز قابو نہیں پایاگیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے نیگنشیر کے جنگلات میں شدید آگ لگی ہوئی ہے جبکہ کی روز گزرجانے کے بعد بھی اس پر قابو نہیں پایا گیا ہے اور آگ نے سینکڑوں درختوں کو خاکستر کردیاہے۔ وہیں جمعرات کی دوپہر کو قصبہ کے قریبی جنگل میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اس قدر شدید ہے کہ اس نے سینکڑوں درختوں کو اپنی لپیٹ میں لیاہے۔ پورا علاقہ اس وقت گہرے دھویں کی لپیٹ میں ہے اور آگ کے شعلے کئی کلومیٹر دور سے بھڑکتے دکھائی دے رہے ہیں۔
محکمہ نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہ ہوسکا تاہم آگ بجھانے کیلئے کاروائی جاری ہے۔ پورے علاقے میں دھواں ہی دھواں ہے۔ وہیں ضلع کے دیگر جنگلات مئں بھی آگ کی وارداتوں کی اطلاع ملی ہے۔