عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ایک اہم کاروائی کے دوران ایک خفیہ ٹھکانہ دریافت کیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ آپریشن فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ کارروائی کے تحت انجام دیا گیا، جس میں ٹھکانے سے مختلف اشیاء برآمد کی گئیں، جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسے ممکنہ طور پر پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا گیا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس ٹھکانے کے مقصد اور ممکنہ طور پر دہشت گردی کی سرگرمیوں سے روابط کا پتہ لگایا جا سکے۔