عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے ہفتے کو جموں کے گومٹ روڈ واقع مچھلی مارکیٹ میں اچانک معائنہ کیا، جس کے دوران 1000 کلو گرام غیر معیاری اور غیر صحت بخش مچھلی ضبط کر لی گئی۔ محکمے کے مطابق یہ مچھلیاں حفظانِ صحت کے اصولوں کے منافی پائی گئی، جسے فوری طور پر تلف کرنے کا عمل جاری ہے۔
اس کارروائی کے دوران محکمہ لیگل میٹرولوجی کی ٹیمیں بھی موجود رہیں اور مارکیٹ میں فروخت ہونے والی اشیاء کے معیار اور وزن کی جانچ پڑتال کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ عوامی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ مچھلیوں کو ضائع کرنے کے ساتھ ساتھ دکاندار پر ایک لاکھ روپیہ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کا گومٹ روڈ مچھلی مارکیٹ پر چھاپہ، ایک ہزار کلو غیر معیاری مچھلیاں ضبط
