مشتاق الاسلام
/مسلسل بارشوں کے نتیجے میں پلوامہ کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس سے درجنوں دیہات متاثر ہوئے ہیں۔
پلوامہ-سرینگر اور پلوامہ-اونتی پورہ سڑکیں زیرِ آب آنے کے باعث ٹریفک مکمل طور پر بند ہو چکا ہے۔ ٹینگہار اور منگلپورہ نالہ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے تکیہ بل ٹینگہار سمیت کئی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔
نیوہ کالونی میں جمع پانی نے سرینگر پلوامہ روڈ کو بری طرح متاثر کیا ہے، جبکہ قوئل علاقے میں بھی خطرے کے پیش نظر سڑک بند کر دی گئی ہے۔
دریں اثنا، دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔