شمالی کشمیر کے قصبہ لولاب کے کئی دیہات میں دوران شب تیز بارشوں سے ندی نالوں میں آنے والی طغیانی سے زرعی اراضی خاص کر دھان کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لولاب اور چندی گام کے علاقوں میں تیز بارشوں سے ندی نالوں کا پانی کناروں کو پار کرکے کھیت کھلیانوں اور رہائشی علاقوں میں گھس گیا جس سے دھان کی فصل کو خاص طور پر بے تحاشا نقصان ہوا۔