عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر ایئرپورٹ پر آج فلائٹ آپریشنز دوبارہ شروع ہو گئے ہیں، جہاں دہلی سے آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز نے لینڈنگ کی۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کے باعث کچھ دنوں سے معطل رہنے کے بعد آج باقاعدہ طور پر فلائٹ آپریشنز بحال کر دیے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ آج صبح دہلی سے آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز نے ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، جس سے آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہوا۔
واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام حملے کے جواب میں بھارت کی جانب سے پاکستان میں ملی ٹینٹ کیمپس کو نشانہ بنانے کے لیے آپریشن سندورشروع کرنے کے بعد سرینگر سمیت ملک کے 32 ایئرپورٹس پر پروازوں کا سلسلہ معطل کر دیا گیا تھا۔
6روز بعد سرینگر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشنزبحال
