سری نگر// وادی کشمیر کا بیرونی دنیا کے ساتھ فضائی رابطہ منگل کو ایک روز بعد بحال ہوگیا۔
جہاں منگل کو سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کا سلسلہ بحال ہوگیا وہیں بانہال سے بارہ مولہ تک چلنے والی ریل سروس کو بھی بحال کر دیا گیا۔
ائیر پورٹ حکام کے مطابق سری نگر ہوائی اڈے کی رن وے سے برف ہٹایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیر کو پروازیں معطل رہنے کے باعث منگل کو زیادہ تعداد میں پروازیں آنے کا امکان ہے۔
دریں اثنا بانہال سے بارہ مولہ تک چلنے والی ریل سروس کو بھی منگل کے روز بحال کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بڈگام اسٹیشن سے صبح سویرے ریل گاڑی بارہ مولہ کی طرف روانہ ہوئی۔