ڈوڈہ میں المناک حادثہ، کمسن بچی سمیت 5 افراد جاں بحق، 5 دیگر زخمی

اشتیاق ملک

ڈوڈہ// ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن ٹھاٹھری میں فیگسو کاٹھاوا سڑک پر پیش آئے المناک حادثہ میں ایک کمسن بچے سمیت 5 افراد جاں بحق و 5 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگوں و پولیس ٹیم نے بچاؤ کاروائی شروع کی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ہفتہ کی شام ٹھاٹھری سے کاٹھاوا کی طرف جارہی ایک ایکو گاڑی زیر نمبر JK06-3089 خان پورہ کے نزدیک حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچی سمیت 5 افراد موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے اور 5 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
بی ایم او ٹھاٹھری ڈاکٹر شفقت زرگر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 5 افراد جاں بحق و 5 دیگر زخمی ہوئے ہیں جن میں 3 کو جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔