عظمیٰ ویب ڈیسک
لہیہ/لداخ کی یونین ٹیریٹری انتظامیہ نے پانچ جے کے اے ایس (JKAS) افسران کے تبادلے اور اضافی ذمہ داریاں تفویض کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔سرکاری حکم نامے کے مطابق، ہماخان جو اس وقت ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو، لیہہ کے طور پر تعینات ہیں، کو سپرنٹنڈنٹ ہینڈلوم کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔اسی طرح سرور شہزاد جو فی الحال ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر، کرگل کے عہدے پر ہیں، کوڈپٹی رجسٹرار، کوآپریٹیوز، کرگل کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔
اتل سنگھ منکوٹیہ جولیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں انڈر سیکرٹری کے طور پر کام کر رہے ہیں، اب سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری کا بھی اضافی چارج سنبھالیں گے۔اسی طرح سنجت بھردواج جو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سوشیل و قبائلی بہبود محکمہ میں انڈر سیکرٹری کے طور پر تعینات ہیں، کو رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایتی راج ڈیپارٹمنٹ کا بھی اضافی چارج دیا گیا ہے۔جبکہ انوپم بھردواج جو اس وقت ہوم اینڈ ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ میں انڈر سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، کو فاریسٹ، ایکالوجی اینڈ انوائرنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری کا بھی اضافی چارج دیا گیا ہے۔
ORDER1-6
لداخ میں پانچ جے کے اے ایس افسران کو اضافی چارج تفویض
