زوجیلا میں سڑک حادثہ، ڈرائیور سمیت 5 افراد زخمی

غلام نبی رینہ

کنگن/ / سرینگر کرگل سڑک پر جمعہ کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کم از کم 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کرگل سے جموں کی طرف جارہی ایک سوفٹ ڈیزائر کار کو باجری نالہ زوجیلا کے مقام پر ایک سوفٹ ڈیزائر کار زیر نمبر JK02BG-2903کو باجری نالہ زوجیلا کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ گاڑی سڑک سے لڑھک کر 30فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ڈرائیور سمیت پانچ افراد ذخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سونمرگ جائے موقع پر روانہ ہوئے اور زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لئے پرائمری ہیلتھ سنٹر سونہ مرگ منتقل کیا ۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔