سری نگر// جموں و کشمیر کے 145 عازمین حج کی پہلی پرواز ہفتہ کی صبح سعودی عرب سے سرینگر پہنچی۔
تفصیلات کے مطابق عازمین کی پرواز آج صبح 7:50 بجے سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتری جہاں ان کا استقبال ڈویژنل کمشنر کشمیر، پی کے پول، ڈی آئی جی سنٹرل کشمیر رینج سوجیت کمار، ڈپٹی کمشنر بڈگام اور ایگزیکٹیو آفیسر جموں و کشمیر حج کمیٹی عبدالسلام میر نے کیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ ہوائی اڈے پر آسان امیگریشن کلیئرنس کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ اس سال کم از کم 80,000 ہندوستانی عازمین حج جن میں جموں و کشمیر 7000 بھی شامل تھے۔
شکایات کا ازالہ کرنے اور جموں و کشمیر کے عازمین سے رائے حاصل کرنے کے لیے، چیئرمین حج کارپوریشن آف انڈیا اے پی عبدل کٹے اور رکن ایچ سی او آئی ایر اعجاز حسین 4 جولائی سے سعودی عرب میں قیام پذیر ہیں۔ جموں و کشمیر سے عازمین حج کی آخری پرواز یکم اگست کو پہنچے گی۔
جموں و کشمیر کے عازمینِ حج کی پہلی پرواز سرینگر پہنچی