مینڈھر کے ناڑ جنگلی علاقے میں پھر فائرنگ، جموں پونچھ شاہراہ پر ٹریفک معطل

جاوید اقبال

مینڈھر // ضلع پونچھ کے بھٹہ دوڑیاں مینڈھر کے ناڑ جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب پھر فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے متعدد علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔

معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے احتیاطی طورپر بمبر گلی اور جڑانوالی گلی کے درمیان 10کلو میٹر تک شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل محدود کردی۔
پولیس نے بتایا کہ جموں راجوری پونچھ شاہراہ پر جمعرات کی صبح بھمبر گلی اور طوطا گلی کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی جسے سہ پہر کے اوقات میں بحال کر دیا گیاتاہم جمعرات کی شام ایک بار پھر گاڑیوں کی آمدورفت بند کر دی گئی ۔بھٹہ دوریاں علاقے میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔
اس سے قبل بھ کو بھی شاہراہ پر ٹریفک آمدورفت کو روک دیا گیا تھا تاہم جمعرات اور جمعہ کو بھی شاہراہ جزوی طور بند رہی تھی۔